موٹروے پولیس میں جدید ٹیکنالوجی نظام لائیں گے-اے ڈی خواجہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی موٹروے اینڈ ہائی ویز اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کا ذمہ دار فرد نہیں ادارہ ہوتا ہے، کسی بھی آئی جی کا دورانیہ کم از کم 2 سال ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تفتیشی نظام ٹھیک نہیں ہو گا، پولیس ٹھیک نہیں ہوگی، پنجاب اور سندھ کا تھانہ کلچر ایک جیسا لیکن کے پی کے کا مختلف ہے، ڈیوٹی کے اوقات، رہائش، ماحول اور ذاتی مسائل بنیادی مسائل ہیں، ان معاملات کے حل کے بعد پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹروے میں 1997 سے اب تک ایک ہی طرز کی پولیسنگ جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی لانے کیلئے ترجیحات طے کرلی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More