رسول اکرمؐ کی تعلیمات رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں- نوید قمر زیدی
کراچی (پ ر) تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے صدر نوید قمر زیدی نے کہا کہ رسول اکرمؐ کی تعلیمات رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں۔ جامع مسجد حیدر اورنگی ٹائون نمبر10میں اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپؐ کی آمد سے قبل دنیا جہالت کی تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی اور ہر طرف ظلم اور جبر کا دور دورہ تھا۔ انسان انسانیت کا دشمن بنا ہوا تھا۔ لیکن جب آپؐ تشریف لائے تو ہر طرف امن کا دور دورہ ہوا اور دنیا بھر میں فلاح انسانیت کیلئے کام ہوا۔ آج دنیا کو اسی فکر و فلسفے کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کامیابی حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر باقر علی نقوی، شاہد حسین زیدی، افسر علی رضوی، یاسین علی جعفری، مزمل حسین رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔