وزیراعظم تاجروں اور عوام کو ظلم سے نجات دلائیں-اسمال ٹریڈرز

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان فوری طور پر کراچی کا دورہ کریں۔عدالتی حکم کی آڑ میں ملک کے معاشی حب کے تاجروں اور عوام پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، جس سے نجات دلائی جائے۔یہ مطالبہ کراچی چیمبر کے صدر جنید اسماعیل ماکیڈا کی زیر صدات اجلاس میں اسمال ٹریڈرز کے سیکریٹری جنرل محبوب اعظم نے کیا۔اجلاس میں تحریک انصاف کراچی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے خصوصی طور پر شر کت کی ۔محبوب اعظم نے کہا کہ تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ محمود حامد نے کہا کہ تاجروں پر بلڈوزر چلا نے کا مقصد بھتوں کے نئے سلسلے سے آغاز کر نا ہے ۔چائنا کٹنگ اور پارکوں پر قبضے سے توجہ ہٹانا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ آپریشن کے خلاف ہوں۔وزیر اعظم سے رابطہ کر کے ان کارروائیوں کو رکوانے کی کوشش کروں گا۔شہریوں اور تاجروں کو مایوس نہیں کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More