مولانا سمیع الحق کی شہادت میں خارجی ہاتھ ہے-حامد الحق حقانی

0

نوشہرہ ( بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں شہادتوں کے ذریعہ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتے، مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت میں خارجی قوتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی تعزیتی کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماعات سے صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ اوردیگر مقامی علماء کرام نے بھی تقاریر کیں۔مولانا حامدالحق حقانی نے کہاکہ مولانا سمیع الحق شہید کا جو نظریہ اورمشن تھا وہ اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا تھا،اورانہی قوتوں نے مولانا کو شہید کردیا لیکن یہ ان کی بھول ہے ،مولانا سمیع الحق کے مشن پر لاکھوں چلنے والے موجود ہیں جو آخری سانس لینے تک ان کے مشن او رنظریہ کا پرچار کریں گے، مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ مولانا سمیع الحق شہید نے ہمیشہ امن بھائی چارہ اور اخوت کی بات کی ہے۔مولانا حامد الحق حقانی نے واپسی پر چنڈہ خرم میں مدرسہ دارارقم میں مدرسہ کے مہتمم مولانا مقصود گل کی دعوت پر مدرسہ کے طلبا سے مختصر خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More