بی جے پی نے حیدرآباد دکن کا نام بدلنے کا اشارہ دیدیا
نئی دہلی(امت نیوز) اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو حیدر آباد دکن کا نام بدل کر بھاگیا نگر رکھ دیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع رنگا ریڈی میں انتخابی ریلی سے خطاب میں مزید ہرزہ سرائی کی کہ حیدر آباد سے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی کو بھی حیدرآباد سے اسی طرح بھاگنا پڑے گا جیسے نظام بھاگنے پر مجبور ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کانگریس رام مندر کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔