قبائلی اضلاع میں بلدیاتی سے پہلے صوبائی الیکشن کرانے کا فیصلہ

0

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے پہلے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے جو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں آئندہ سال مئی میں انتخابات کرائے جائیں گے۔انتخابات قبائلی اضلاع کی 19 جنرل نشستوں پر ہوں گے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کو نوکریوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More