22کروڑ اثاثوں کے ساتھ نوازلیگ امیرترین سیاسی جماعت
اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن نے 17-2016 کے لیے سیاسی جماعتوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے ہے جو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے جب کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔ تحریک انصاف 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کے اثاثے رکھتی ہے جب کہ مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے کی مالک ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے پاس 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثے ہیں، اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے اور جمعیت علمائے اسلام ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کی مالک ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے جب کہ پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔دستاویزات کے مطابق شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے کے اثاثے رکھتی ہے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت صرف 30 ہزار 250 روپے ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ممبران اسمبلی کے سال 17-2016 کے گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کُل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ، 94 ہزار سے زائد ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ایک کروڑ 59 لاکھ، 98 ہزار 565 روپے رکھتے ہیں۔حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کُل مالیت 41 کروڑ، 15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز کی زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ سے زائد غیر زرعی اراضی کی مالیت 13 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے پاس بینک میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اثاثوں کی کل مالیت 87 کروڑ 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے جب کہ کیپٹن صفدر کے ذمہ حسن نواز کے 2 کروڑ 89 لاکھ، 33 ہزار کے واجبات بھی ہیں۔مشاہد اللہ خان کے پاس 3 کروڑ روپے جب کہ راجہ ظفر الحق کے پاس 4 کروڑ روپے اور برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں جب کہ رضا ربانی 10 کروڑ روپے اور سلیم مانڈوی والا 3 کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔اے این پی کے رہنما غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 27 کروڑ، 34 لاکھ، 12 ہزار اور 731 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔شہباز شریف نے شریف پولٹری فارمز، شریف ڈیری فارمز کی تفصیلات دیں، انہوں نے کوالٹی چکن اور رمضان شوگر ملز کے شئیرز خریداری کی تفصیلات بھی دیں۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک 28کروڑ، 65 لاکھ اور 69 ہزار سے زائد روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔پرویز خٹک نے پلاٹس، مکان، اپارٹمنٹس، کمرشل بلڈنگز میں سرمایہ کاری کی دستاویزات ظاہر کیں۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے زرعی زمین، شاپنگ پلازوں میں بطور شیئر ہولڈرز سرمایہ کاری کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری 37 کروڑ 80 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد اثاثے ہیں۔ثناء اللہ زہری نے 60 تولہ سونا، کراچی اور خضدار میں گھر ظاہر کیے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 36 کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔مراد علی شاہ کو والد نے تحفے میں زرعی زمین دی جس کی مالیت 3کروڑ روپے ہے، مراد علی شاہ کے پاس 100 تولہ سونا بھی ہے۔