امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا طالبان دعویٰ

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)طالبان نے کاپیسا میں امریکی چینوک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کر دیا،جس میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے، جبکہ فراہ کے مرکز پر حملے میں بھی 9 فوجی ہلاک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے علاقہ نالیانو میں امریکی ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوگیا، جب وہ اتررہا تھا۔عام طور پر اس بڑے ہیلی کاپٹر میں 40 سے 60 امریکی کمانڈو سوار ہوتے ہیں، جو خصوصی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ضلع تگاب میں افغان طالبان نے چھاپے کے لئے آنے والے امریکی فوج کے چینوک ہیلی کاپٹر کو اترتے وقت نشانہ بنایا۔ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور وہ کھائی میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں تمام فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی آبادی نے ‘‘امت’’ کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس سلسلے میں افغانستان میں اتحادی افواج نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ادھر طالبان نے صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر میں امریکی فوجی مرکز پر میزائل داغے۔حملے سے 9 امریکی فوجی اور 2 مترجم ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More