شوگر ملیں نہ چلانے پر تحریک چلانے کی دھمکی

0

پنگریو (رپورٹ: طارق بشیرکمبوہ) سندھ ایگریکلچر ریسرچ کونسل (سارک)نے سندھ میں شوگرملیں نہ چلنے اورگنے کے نرخ طے نہ کرنے کیخلاف صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہوکے والد فاضل راہومرحوم کے مزار پر احتجاج کرنے اورصوبائی وزیر کی شکایت کرنے کا اعلان کیا ہے سارک کے مطابق سندھ میں گنے کے نرخ طے نہ کرنے، کرشنگ سیزن کے آغاز میں کی جانے والی بلا جواز تاخیر، شوگر ملوں پرکاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی اورپاسما کے دیگرکاشتکاردشمن اقدامات میں صوبائی وزیر پاسما کی سپورٹ کر رہے ہیں اور وہ سندھ کے لاکھوں کاشتکاروں کے معاشی استحصال میں برابرکے شریک ہیں سارک سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے خلاف تحریک چلائے گی جس کے پہلے مرحلے میں دس دسمبر کو وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کے گاؤں راہوکی میں صوبائی وزیر کے شہید والد کے مزار پر احتجاج کیا جائے گا اورشہید فاضل راہو کوصوبائی وزیرکی شکائت کی جائے گی سارک کے سینئرنائب صدرجمال جمال محمود کھیڑو نے اس ضمن میں کہا ہے کہ شہید فاضل راہونے سندھ کے عوام خاص طورپرکسانوں کے حقوق کی خاطراپنی جان کانذرانہ پیش کیامگران کابیٹاکسانوں اور عوام پرہونے والے ظلم میں حصہ داربنا ہواہے جس کے خلاف کاشت کار ضلع بدین کے قصبے راہوکی سے اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More