گروہ چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائیڈ گلاس چوری کرنے کا کام کرنے والے گروہ موبائل فون کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ان گروپوں کے خلاف مکمل کارروائی کا ٹاسک پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایس آئی یو اور اے وی سی سی کے سپرد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان وارداتوں میں ملوث کچھ ملزمان کو ایس آئی یو اور اے وی سی سی نے گرفتار بھی کیا ہے، جن کی شناخت دیگر ملزمان کی گرفتاری تک ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جن ملزمان کو ابھی تک گرفتار کیا گیا ہے، وہ اپنا گروپ چلا رہے تھے ، جس میں 15سے زائد لڑکے کام کرتے تھے اور ان کا کام موبائل فون چھیننا اور قیمتی گاڑیوں کے سائیڈ گلاس چوری کرنا تھا ۔