ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن واجدسواتی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
اسلام آباد(امت نیوز)منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن واجد علی خان سواتی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واجد سواتی کو مالی اور انتظامی اختیارات نہیں دیےگئے تھے، لیکن انہوں نے ان اختیارات کا استعمال شروع کردیا تھا، قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے چارج واپس لیا گیاہے۔