ایران نے خلیج سے دنیا کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی

0

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا باز نہ آیا تو دنیا کو خلیجی ممالک سے پٹرول کی سپلائی کو بند کردیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے صوبے سمنان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اچھی طرح جان لے اگر ایران سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو خلیجی ممالک سے دنیا کو پٹرول کی سپلائی ممکن نہیں رہے گی۔ایرانی صدر نے امریکا کو متنبہ کیا کہ اتحادی ممالک کو ایران سے تیل خریدنے سے روکنے کی کوششوں سے باز آجائے ورنہ خلیج فارس سے پٹرول کی کوئی بھی سپلائی نہیں کی جا سکے گی، امریکا ایران کو تباہ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔حسن روحانی نے عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں پر ایران کی معیشت کی صورت حال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، ایرانی معیشت مستحکم ہے اور کوئی بحرانی کیفیت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More