پاکستان چھوڑنے والے7ہزار ہندو راجستھان کا انتخابی مسئلہ بن گئے

0

نئی دلی(امت نیوز)بھارتی ریاست راجستھان میں اسمبلی الیکشن کے موقع پر پاکستان سے نقل مکانی کرنے والے 7ہزار ہندوؤں کی آباد کاری کا معاملہ انتخابی مسئلہ بن گیا ہے۔پاکستان چھوڑنے والے ہندوؤں کی بیشتر تعداد کو اعلیٰ ذات کے ہندو اچھوت سمجھتے ہیں۔ان کا تعلق بھیل و دلت برادری سےہے ۔یہ لوگ جودھ پور میں مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔مودیحکومت اب تک 5 سو افراد کو بھارتی شہریت دے چکی ہے۔2004.05 کے دوران13 ہزار ہندو بھارتی شہری بنائے گئے۔رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والاگووند بھیل اب بھارتی شہری ہے جس کا کہنا ہے کہ بی جے پی سے آبادکاری کی بڑی امید تھی لیکن ان امیدوں پر پانی پھر چکا ہے۔گزشتہ برس بھارتی پولیس نے چندو بھیل اور اس کے خاندان کے9ارکان زبردستی پاکستان واپس بھیجا تھا،چندو اور اس کا خاندان منتیں کرتا رہا لیکن کسی کا دل نہیں پسيجا۔ یہ پہلی بار تھا جب کسی ہندو خاندان کو جبراً واپس بھیجا گیا۔کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ان لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔بی جے پی کے ترجمان سودھانشو ترویدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کے کام میں رخنے کانگریس نے ڈالے۔بی جے پی راجیہ سبھا میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے شہریت کے قانون میں ترمیم نہیں کر سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More