نقیب قتل کیس میں ملزمان کی ضمانت سے متعلق سماعت موخر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان سب انسپکٹر فیصل سمیت 3پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔سماعت پر وکیل صفائی عامر منصوب قریشی کا کہنا تھا کہ ملزموں کےخلاف استغاثہ کوٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔راوانوار اور ڈی ایس پی قمراحمد کی ضمانت بھی ہوچکی ہے۔ضمانت ان ملزمان کا بھی حق ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کی ضمانت منظور کی جائے۔بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔سماعت پر سندھ بینک کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اومنی گروپ ایک بینک کے ساتھ معاملات طے کررہا ہے۔کل سپریم کورٹ میں اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ نوید نے کہا کہ آج باندھی شوگر مل کا کیس تھا۔باندھی شوگر مل نے 120 ملین کا چیک ہمیں دے دیا، جب کہ 20 ملین کے لیے وقت مانگ لیا، جب وہ چیک بھی مل جائے تو ان سے ہمارا تعلق ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ باندھی شوگر مل کا اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی اور ملزمان کے وکلاء کی درخواست پر 18 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More