شادی لان سمیت سیکڑوں تجاوزات مسمار- کھجوربازارکے دکانداروں کو مہلت

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے انسداد تجاوزات عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے سیکڑوں تجاوزات اور شادی لان مسمار کر دئیے۔ ڈائریکٹر بشیر صدیقی کی نگرانی میں صدر،داؤد پوتہ روڈ، ایمپریس مارکیٹ اور ریمبو سینٹر کے اطراف میں کارروائی کرکے درجنوں ٹھیلے قبضے میں لے لئے۔ کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان اور علاقہ پولیس بھی موجود تھی۔ دوسری کارروائی میں کھویا گلی اور برتن گلی میں غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ حدود سے باہر دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ سینٹر میں انکروچمنٹ عملے نے نارتھ کراچی سیکٹر 11,Jمیں غوثیہ پارک میں قائم آئیڈیل شادی لان کو مسمار کردیا ۔ مذکورہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر یونس اور طارق خان کی سربراہی میں کی گئی جس میں علاقہ پولیس بھی شریک تھی ‘مذکورہ پارک میں قائم غیر قانونی دکانوں کو بھی مسمار کیا گیا ‘ڈسٹرکٹ سینٹر 11-Eمیں انکروچمنٹ عملے نے چبوتروں کو مسمار کیا جو اپنی حدود سے باہر تھے ‘آپریشن کے نگراں ڈاکٹر سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ تجاوزات صاف کیئے جانے کا عمل بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بھاری اور ہلکی مشینوں کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز ضلع جنوبی میں رہ جانے والی تجاوزات کو آج مسمار کردیا گیا ہے‘انہوں نے کہا کہ کھجور بازار کے دکانداروں نے ابھی مزید کچھ وقت مانگا ہے لہذا بعد میں تجاوزات ہٹائیں گے‘انہوں نے کہا کہ کاغذی بازار میں شام تک دکانوں کے باہرتجاوزات صاف کردی جائیں گی ‘انکروچمنٹ عملے نے آئی آئی چند دیگر روڈ پر بھی کارروائی کرکے حدود سے باہر دکانیں اور چبوترے مسمار کردئے‘ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ عملے نے نشتر روڈ،مچھلی مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More