حکمران ریاستی امور کو بھی کرکٹ سمجھ رہے ہیں۔علی اکبر گجر
کراچی(پ ر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ حکمران قوم اور ملک کے لئے بڑا امتحان ہیں۔حکمران ریاست کے نازک امور کو بھی کرکٹ میچ سمجھ کر کھیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ملک کی جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر ہمیں ایک مضبوط اور تسلسل والی جمہوریت کی اشد ضرورت ہے، جو چاروں اطراف کے حالات کی روشنی میں پاک سرزمین کے دفاع اور ترقی پر بھرپور توجہ دے سکے۔