سیرت النبیؐ کے ہر پہلو سے روشناس کرانا علما اور ہر امتی کا فرض ہے- عبداللہ ناصر رحمانی
کراچی (پ ر) سیرت النبیؐ کے ہر پہلو سے روشناس کرانا علما کرام اور ہر امتی کا فرض ہے۔ پستیوں سے نکل کر بلندیوں کی طرف جانے کیلئے ہمیں اسوہ رسولؐ کو اپنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبداللہ ناصر رحمانی نے سیرت النبیؐ فاؤنڈیشن مصطفیٰ چوک سی ون ایریا لیاقت آباد کے تحت پانچویں سالانہ بین الصوبائی سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا دادو شاکر عبدالحنان، سامرودی، ابراہیم بھٹی، ابراہیم جونا گڑھی، مولانا محمد افضل، سردار اور مفتی محمد مزمل لودھی نے بھی خطاب کیا۔