متحدہ کے قمر منصور کیخلاف سابق بزنس مین کا احتجاج

0

کراچی(امت نیوز)متحدہ کے سابق وزیر قمر منصور کے خلاف رکشہ ڈرائیور اور ماضی کے بزنس مین سلیم احمد نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس سے انصاف فراہمی کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے دہشت گرد قمر منصور نے مجھے اغوا کرکے میرے گھر اور کارخانے پر قبضہ کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔رابطہ کمیٹی کے بڑے نام دہشت گرد قمر منصور کے ہمنوا تھے۔ میں گزشتہ 15 برس سے دربدر ہوں، لیکن انصاف فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے چیف جسٹس اور حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ مجھ پر ظلم ڈھانے والے متحدہ کے دہشت گرد سابق وزیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More