مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

0

جودھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے اور سکھ برادری کا اعتماد حاصل کرنے پر بوکھلاہٹ کے شکار وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی ہرزہ سرائی سے کانگریس کی قیادت اور بھارت کے بانی کہلائے جانے والے گاندھی کو بھی نہیں بخشا۔وزیراعظم نریندرا مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اُس پار رہ گیا۔تاریخ سے نابلد نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں آنے والی کانگریس حکومتوں نے بھی 70 برسوں میں کرتار پور تک بھارت کی رسائی کے لیے کچھ نہیں کیا، کانگریس کی اس غلطی کو اب میں درست کروں گا۔ اگر آج کرتار پور راہداری کھل گئی ہے تو یہ بی جے پی کو ملنے والی عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More