سی آئی اے نے کانگریس کوخشوگی قتل پررپورٹ دیدی

0

واشنگٹن(امت نیوز)سی آئی اے نےامریکی کانگریس کوسعودی صحافی جمال خشوگی کےقتل کے حوالے سے اپنی رپورٹ سے آگاہ کردیا۔سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گذشتہ ہفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریس کے اراکین نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ خشوگی کے قتل کا حکم مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا اور وہ سعود القحطانی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ جینا ہیسپل سی آئی اے کی رپورٹ لیک ہونے پر زیادہ ناراض ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ملوث ہونے کے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ حتمی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More