صحافی سے موبائل فون چھیننے کے کیس میں شاہد مسعود کو جیل بھیج دیا گیا

0

اسلام آباد (نمائندہ امت) ‏اسلام آباد کی عدالت نے صحافی سے بدتمیزی اور موبائل فون چھیننے کے کیس میں بھی سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔بق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ پر اصرار نہیں کیا جس پر عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر شاہد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے ہی جیل میں ہیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوریج کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی سے موبائل چھین کر دھمکیاں دی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More