الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لئے

0

اسلام آباد (امت نیوز )الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات اور ڈونرز کی تفصیل نہ دینے پر 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لئے ۔ بلوچستان کی حکمران جماعت اور ق لیگ بھی فہرست میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی نشانات مانگی گئی تفصیلات دینے تک روکے جائیں گے۔ جن سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روکے گئے ہیں ان میں حکمران اتحادی جماعت ق لیگ بھی شامل ہے۔بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی )نے بھی الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔اعلامیے کے مطابق جماعت اسلامی، تحریک لبیک،سنی تحریک، ایم ڈبلیو ایم ،اسلامی جمہوری اتحاد،تحریک انصاف گلالئی شامل ہیں۔ تحریک لبیک اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے انتخابی نشانات بھی روکے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق ان تمام سیاسی جماعتوں نے مانگی گئی تفصیلات جمع نہیں کرائیں تو انہیں آئندہ الیکشن میں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More