ماڈل ٹائون کیس پرجےآئی ٹی بنانےکیلئےلارجربنچ تشکیل

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے کی آج بدھ کو سماعت کرے گا۔عوامی تحریک کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیاگیا۔ لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس عظمت سعید ، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف حمزہ شہباز ، رانا ثنا اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف ، پرویز رشید، عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔دوران سماعت کیس کے مدعی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری بھی پیش ہوں گے ۔سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More