آشیانہ اسکینڈل میں قیصر امین بٹ کے مزید اہم انکشافات

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیا نے چار ارب کی آٹھ سو مرلہ اراضی فروخت کی۔تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کے گرفتار ڈائریکٹر قیصرامین بٹ کی تفتیشی رپورٹ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں مزید اہم انکشافات کا دعویٰ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ کے مبینہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیا نے 4 ارب کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی جبکہ خواجہ برادران نے شاہد بٹ کی کمرشل اراضی عوام کو فروخت کی۔قیصر امین بٹ کے مبینہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواجہ برادران اور ندیم ضیا پر خفیہ ناموں سے پیراگون اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلوانے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر بٹ نے تمام معالی معاملات کی تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More