بھارتی ٹیم کی پہلی پوزیشن شیدید خطرات کاشکار

0

دبئی(امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلین ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے تاہم بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں 0-4 سے وائٹ واش کر کے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی طویل حکمرانی ختم کرنے کا موقع مل گیا، تاہم اس ہدف کے حصول کے لیے اسے ٹیسٹ سیریز 0-4 سے جیتنا ہو گی۔اس وقت بھارتی ٹیم عالمی درجہ بندی میں 116ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلین ٹیم 102ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ کے بعد آسٹریلین ٹیم کی پوزیشن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں آسٹریلین ٹیم چوتھے نمبر پر آ جائے گی اور اس کے بعد بھارت کے خلاف کلین سوئپ سے یہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو سکتی ہے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آسٹریلین ٹیم کو چھٹے نمبر پر تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ڈرا ہونے پر بھارتی ٹیم کے 2 پوائنٹس کم ہوں گے تاہم اس کے باوجود وہ ٹاپ پر رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More