حب سمیت لسبیلہ بھر میں گٹکا-ماوا-چھالیہ کی اسمگلنگ جاری

0

حب(نمائندہ امت)حب سمیت لسبیلہ بھر میں گٹکا ، ماوا اور چھالیہ کی اسمگلنگ جاری ہے، جس کی روک تھام میں لسبیلہ پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ سے بڑے پیمانے پر چھالیہ مسافر کوچوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے اسمگل کرکے اوتھل اور وندر لاکر ڈمپ کیا جاتا ہے ۔چھالیہ کے اسمگلروں نے لسبیلہ پولیس سے معاملات طے کیے ہوتے ہیں۔اوتھل اور وندر سے چھالیہ لینڈ کروزر، شہ زور ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے سسی پنوں اور دیگر خفیہ راستوں کے ذریعے حب اور کراچی اسمگل کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے موقف لینے کے لیے ایس ایس پی آغا رمضان سے موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More