مولانا طارق جمیل کو سمپوزیم میں دیکھ کر تکلیف ہوئی-اوریا مقبول جان

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دانشور اوریا مقبول جان نے کہاہے کہ مسلمانوں کی آبادی کم کرنا صیہونی ایجنڈا ہے۔ ریاست کو بچے کم کرنے کیلئے ایجنڈا بنانے کا کوئی حق نہیں ہے، مولاناطارق جمیل کو سمپوزیم میں دیکھ تکلیف ہوئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے اوریا مقبول جان نے کہا کہ ریاست کوبچے کم کرنے کیلئے ایجنڈا بنانے کا کوئی حق نہیں ہے ، ایک بندہ انفرادی طور پر تواپنے بچوں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ کرسکتاہے ،مجھے مولانا طارق جمیل کو آبادی کے حوالے سے سمپوزیم میں دیکھ کر بڑی تکلیف ہوئی ہے ، کوئی بھی جو اپنی اولاد کورحم مادر میں آنے منع کرے یا کسی اور طریقے سے روکے اس نے اللہ کی رحمت کوچیلنج کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی کوکم کرنا صیہونی ایجنڈا ہے، اس حوالے سے سی آئی اے کی متعدد رپورٹس میں دنیا میں مسلمانوں کی آبادیوں کوکنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کی گئی ہیں، بر طانیہ کے تھنک ٹینکس نے یہ ریسرچ کی ہے کہ اسلامی تاریخ میں امام مہدی کا ذکر ملتاہے اور اگر کل کو امام مہدی کے پرچم تلے ساری دنیا کہ مسلمان اکٹھے ہوگئے تو یہ بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More