باڑہ میں احتجاجی مظاہرین پرلاٹھی چارج-متعددزخمی-کئی گرفتار

0

باڑہ( نمائندہ امت)باڑہ میں فیکٹری کے لئے بجلی کی سپلائی لائن بچھانے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوگئے،کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا،مظاہرین کے ساتھ جھگڑے میں خاصہ دار فورس کے 2اہلکار بھی زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق باڑہ میں ٹیسکواہلکاروں نے ایک پرائیویٹ فیکٹری کی فیڈرلائین پر کام شروع کیا.جو کہ نجی زمین سے گزر رہی تھی،زمین مالکان کے منع کرنے کے باوجود ٹیسکو حکام کام بند نہیں کر رہے تھے.جس پر قوم آکاخیل کندے دری نے احتجاج شروع کیا.اور روڈ پر آگئے،اکاخیل قوم رہنما شفیق آفریدی اوردیگر مشران اے سی باڑہ کے پاس مذاکرات کیلئے بھی گئےتاکہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہوسکے .اسی اثناء احتجاج کرنے والوں پرخاصہ داروں نے لاٹھی چارج شروع کردیا .جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اور کئی افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More