گینگ وار کارندوں کی فائرنگ-ڈکیتی مزاحمت پر 4افراد زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری،کورنگی کراسنگ اور گلستان جوہر میں گینگ وار کارندوں اور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ و ڈکیتی مزاحمت پر سابق پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے بغدادی تھانے کی حدود لیاری احمد شاہ بخاری روڈ نزد انگارہ مسجد کے قریب گینگ وار کارندوں نے مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے48 سالہ شاہد بلوچ ولد غلام مصطفی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جبکہ مضروب سابقہ پولیس اہلکار ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی ہے،جبکہ اس کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ گینگ وار غفار ذکری کے کارندوں نے کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔حیدری کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی کے قریب ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد 26 سالہ منظوراحمد اور 40 سالہ ارشاد علی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو محمد ریاض کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے۔گلستان جو ہر کے علاقے بلاک نمبر 14میں اپنی رائفل سے اتفاقیہ گولی چلنے سے نجی سیکیو رٹی کمپنی کا گارڈ 25 سالہ زین زخمی ہو گیا۔