خیبرپختون میں اساتذہ کی سزا کا نیا نظام متعارف کرانیکی سفارشات تیار

0

بکوٹ(نمائندہ خصوصی)محکمہ تعلیم خیبر پختون نےاساتذہ کی سزاکا نیا نظام متعارف کروانے کے لئے سفارشات تیار کر لی ہیں جن کے تحت مانیٹرنگ رپورٹنگ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف میں کوئی پہلی مرتبہ غیر حاضری کرے گا تو اس کو شو کاز نوٹس دیا جائے گااور متعلقہ ڈی ای او مطمئن ہو گئے تو اساتذہ کو بری الذمہ قرار دیا جائے گا اور اگر ٹیچر تسلی بخش جواب نہ دے سکا تو ان سے ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ دوسری بار اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس اور ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ تیسری غیر حاضری پر انکریمنٹ ایک سال کے لئے روکنے کرنے کا شو کاز نوٹس دیا جائے گا۔ چوتھی بارغیر حاضری پر تین سال کے لئے انکریمنٹ بند کرنے کا شو کاز نوٹس جبکہ پانچویں بار غیر حاضری پر تادیبی کاروائی،گریڈ تنزلی ، جبری ریٹائیرمنٹ اور نوکری سے برخاست کرنے جیسی سزا دی جائے گی مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان سب قوانین کے عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سفارش، رشوت، ماہانہ بھتہ خوری ہے جس کے تدارک کے لئے کوئی ضابطہ قانون نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More