طارق باجوہ تعیناتی چیلنج کرنے کے معاملے پر فریقین سے جواب طلب
اسلا م آ با د (نمائندہ امت )طارق باجوہ کی بطور گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی چیلنج کرنے کا معاملہ سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف سینیٹر تاج حیدر کی اپیل پر سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سید اقبال حسین عدالت میں پیش ہوئے وکیل درخواست گزار گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ معیشت کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں رکھتے گورنر سٹیٹ بینک کی ناتجربہ کاری کے باعث ملک کی معیشت تباہی کا شکار ہوئی۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔