ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے

0

راولپنڈی ( امت نیوز)ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے جب کہ قومی ٹیم کو اب بھی 48 رنز کی سبقت حاصل ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ کے تیسرے روز کیویز نے پاکستان کی 74 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر جیت راول بغیر کون رن بنائے شاہین شاہ کا شکار بنے 24 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم 10 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں کھیل کے تیسرے روزاظہر علی سنچری اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے201 رنز کی شراکت قائم کی اورمجموعی اسکور 286 تک پہنچا تو اظہر علی سومر ویلے کا شکار بنے۔ انہوںنے12 چوکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔پانچویں وکٹ اسد شفیق کی گری جو کہ 104 رنز بناکر اعجاز پٹیل کا شکار بنے، 14 چوکے بھی لگائے۔ آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بابر اعظم 14 رنز بناسکے بلال آصف بھی 11 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ یاسر شاہ 1 رنز بناکر رن آؤٹ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے کپتان سرفراز احمد 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔پہلی اننگز میں اظہر علی اور اسد شفیق کی سنچریوں کے بدولت پاکستانی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور کیویز پر 74 رنز کی سبقت حاصل کی ولیم سمور نے 4، اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولڈ 2، 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹ پر 139 رنز بنائے تھے، حارث سہیل 34، امام الحق 9 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی، پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More