سنگر چورنگی پر سیکڑوں شہری و مزدور جمع-فیکٹریوں میں کام ٹھپ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم سے آنے والی ہائی ٹینشن تاروں کے پول پر چڑھےنوجوان کی وجہ سے سنگر چورنگی کی فیکٹریوں میں کام ٹھپ ہو گیا، سیکڑوں مزدور جائے وقوع پر جمع ہوگئے، جبکہ کمپنیوں کے سپروائزر اپنے ماتحت مزدوروں کی تلاش میں دربدر ہوتے رہے۔ نجی کمپنی کے ملازم شاکر کے پول پر چڑھنے کی اطلاع اطراف میں قائم دیگر فیکٹریوں میں پہنچی تو لنچ کے وقفے پر سیکڑوں مزدور وہاں پہنچ گئے اور موبائل فون سے ویڈیو، تصویریں اور سلفیاں بنانے میں مشغول ہو گئے، یہاں تک کہ لنچ ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی وہ واپس کمپنیوں میں نہیں گئے، جس کی وجہ سے فیکٹری سپر وائزر اپنے مزدوروں کی تلاش میں دربدر پھرتے رہے۔ اس موقع پر پورٹ قاسم سے قیوم آباد گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہمی 6 گھنٹے تک بند کی گئی تھی، جس کی وجہ سے قیوم آباد ، ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More