ڈار کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی

0

اسلام آباد (نمائندہ امت )احتساب عدالت نےسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کر دی۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی اس موقع پر نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق استعفے کے باعث پیش نہیں ہوئے لہذا استدعا ہے کہ کچھ وقت دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کر لی۔سماعت کے دوران اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے خلاف ان کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر تفتیشی افسر نادر عباس نے جواب جمع کرا دیا۔عدالت نے مذید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More