تیل -گیس کی زائد قیمتوں پر پی ایس او رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )نیب نے پی ایس او کی طرف سے تیل اورگیس کی زائد قیمتوں سے متعلق کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ کو پی ایس او کے وکیل نے بتایا کہ میں نے رپور ٹ نہیں پڑھی وقت چاہئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 2 دن سے سب نے تاریخیں لینا شروع کر دی ہیں،آپ پہلے پی ایس او چیئرمین کی تقرری کا دفاع کر رہے تھے۔وکیل پی ایس او نے کہا کہ میں چیئرمین نہیں پی ایس او بورڈ کی نمائندگی کر رہا ہوں۔تیل وگیس کی زائد قیمتوں سے متعلق سماعت آج چیمبر میں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More