جڑواں شہروں میں بجلی واجبات پرسرکاری اداروں کے 51کنکشن منقطع

0

اسلام آباد(خبرایجنسیاں)آئیسکو نےبجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں نادہندہ مختلف سرکاری محکموں کے 51کنکشن منقطع کر دیئے۔ٹی ایم اےراول ٹاؤن راولپنڈی 2کروڑ12لاکھ سےزائدکانادہندہ ہےجبکہ اسلام آبادچیف کمشنر آفس نے1کروڑ87لا کھ روپےادا نہیں کیے جس پر 14کنکشن کاٹے گئے ہیں۔ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ڈی اےکےذمہ بجلی بل کی مدمیں 60لاکھ 53 ہزارروپے ادا نہ کرنے پر ادارےکے10کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔ 40لاکھ 46 ہزارروپےکی عدم ادائیگی پروزارت تعلیم کے بھی 26بجلی کنکشنزکاٹ دئیےگئے۔ایک کروڑ 87لاکھ کی عدم ادائیگی پرچیف کمشنرآفس کے 14 کنکشن جبکہ ٹی ایم اےراول ٹاؤن کے5بجلی کنکشنزمنقطع کر دئیےگئے۔ٹی ایم اےراولپنڈی کےذمہ آئیسکو کے 2کروڑ 12لاکھ 78ہزارروپےواجب الادا ہیں۔نیشنل پولیس بیوروکی جانب سے11لاکھ 32 ہزارکےواجبات کی عدم ادائیگی پر 1 کنکشن منقطع کیاگیا ہے۔کنکشن کاٹنے سے پہلے ان محکموں کو ادائیگی کیلئے باقاعدہ نوٹس بھجوائے گئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More