متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ فراہمی کیلئے حکومت کوشاں ہے -وسیم اختر

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لئے حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں تاہم تاجر اطمینان رکھیں اس کام میں تھوڑا وقت لگے گا ۔اپنے دفتر میں سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ سمجھتا کہ اس مسئلے میں حکومت سنجیدہ نہیں تو سب سے پہلے میں احتجاج کرتا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ہرمتاثرہ دکاندار کو ضرور متبادل جگہ ملے ، جو مستقل ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More