ہاکی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکہ
بھنیشور(امت نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پائوں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آئوٹ ہو گئے ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی۔عماد بٹ ملائیشیا کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس جمع کروا کر ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔