اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے پہلے والے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلاول زرادری کو پھر نوٹس بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول زرداری سے زرداری گروپ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے 20 سوالات پوچھے گئے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ یا ہفتے کے روز تحریری جواب جمع کرا دوں گا۔ 30نومبر کو بلاول کی قانونی ٹیم نے جو جواب جمع کرایا تھا اس پر جے آئی ٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ اب زرداری گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر بلاول کو مزید 20 سوالات ارسال کئے ہیں۔