سکھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر وکلا کا احتجاج

0

سکھر (نمائندہ امت) وکلا برادری نے سکھر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ، ایڈوکیٹ الٰہی بخش میتلو، ایڈوکیٹ امتیاز شیخ، ایڈوکیٹ عارف کٹپر، صادق انصاری، راحب ملانو، حفیظ و دیگر نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ شہر سکھر میں موٹر سائیکل، کاریں، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد شہریوں کی جانیں بھی محفوظ نہیں مسح افراد دن دہاڑے لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More