وفاقی وزرا کے احتساب کا مرحلہ بھی آگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کا احتساب شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی کابینہ کے پیر کو طلب کیے گئے خصوصی اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی پر بریفنگ لی جائے گی اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ حکومت کے 100 روز میں کس وزیر اور کس مشیر نے کیا کارکردگی دکھائی اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنی کارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر، مشیر اور معاونِ خصوصی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لئے10منٹ دیے جائیں گے اور بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے لئے رکھے جائیں گے۔ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27نومبر کو جمع کرائی گئی تھیں۔وفاقی کابینہ کے ارکان کو سو روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم متعلقہ کابینہ رکن کا قلمدان تبدیل کر دیں گے۔