توہین رسالت قانون میں ترمیم حکومتی تباہی کا سبب بنے گی- علما
ٹنڈو آدم /حیدر آباد/ کراچی (نامہ نگاران) توہین رسالت قانون میں ترمیم حکومت کی تباہی کا سبب بنے گی، ملعونہ آسیہ مسیح کانام ای سی ایل میں نہ ڈالنا پی ٹی آئی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے، تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیاءپاکستان کی جانب سے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سکھر، کراچی، حیدر آباد، نوابشاہ، میرپور خاص، جامشو رو، بدین، ٹھٹھہ سمیت ملک بھر میں علامہ احمد میاں حمادی مفتی محمد طاہر مکی، صاحبزادہ مبشر محمود، مولانا عبدالمجید ہالیجوی، مولاناعبدالقیوم ہالیجوی، علامہ ناصر محمود سومرو، حافظ عبدالرحمان الحذیفی، شیر اسامہ بن طاہر ودیگر جمعہ کے اجتماعات اور متعددمقامات پر مظاہروں سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر اسلام دشمن پالیسیاں اپنا چکی ہے اور توہین رسالت قانون کو ختم کرنیکا پلان تیار ہو چکاہے لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسلمان اس قانون سے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے رہے جب قانون ختم یا بے بس بنادیاگیا تو ہرمسلمان اپنے نبی کی عزت اور نامو س کا بدلہ خودلینے پر مجبور ہوگا۔