شہری حکومت کی مبینہ خورد برد سے متعلق فریقین سے جواب طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خوردبرد سے متعلق درخواست گزار فیصل وائوڈا سمیت دیگر فریقین کو 18 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔دو رکنی بنچ نے اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شریک ملزم طحہ رضا کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 2جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ہائیکورٹ نے شہری تاج محمد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی، ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ نے 2بچوں کی ہلاکت کے بعد کلفٹن میں نجی ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر فریقین کو جواب کے لیے مزید مہلت دے دی۔ ہائی کورٹ نے مختلف رہائشی علاقوں میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف درخواست پر میئر کراچی وسیم اختر، کے ایم سی سمیت سینئر ڈاکٹر وٹرنری کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار کے رکن ذاکر ڈاڈا اور چاند خان نیازی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن اور وکلا کو تیاری کرکے 17دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More