سرکاری کوارٹرزکے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں- ضیا احمد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ گورنمنٹ کوارٹرز ریزیڈنس کمیٹی کے صدر ضیااحمد نے کہاہے کہ پاکستان کوارٹرز، مارٹن کوارٹرز، کلفٹن کوارٹرز، جیل روڈ کوارٹرز، جہانگیر روڈ ایسٹ ویسٹ کوارٹرز، پٹیل پاڑہ کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔70برس سے مقیم افراد ناجائز قابضین نہیں ہیں۔ ان کی بیدخلی کے نوٹس سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 1989میں اس وقت کی وفاقی کابینہ نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے تیارکردہ رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح اور غیر مبہم فیصلہ کیا کہ کوارٹرز کے مکینوں کو بیدخل نہیں کیا جائے گا۔ اس طرح 2005-06 میں وزارت ہائوسنگ نے سابق حکومت فیصلے کے مطابق ان کوارٹرز کی ملکیت کے سرٹیفکیٹ مکینوں میں تقسیم کئے تھے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر عمران اسماعیل کی اپیل پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو دوماہ میں اس معاملے کا تصفیہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کی مدت کو ختم ہونے میں زیادہ وقت نہیں بچا، جس کی وجہ سے بے چینی بڑھ رہی ہے، اگر ہمیں ان کوارٹرز سے بیدخل کیاگیا تو اس جگہ پر خیمہ بستی قائم کریںگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More