وزیر اعلیٰ-میئر تجاوزات آپریشن کی آڑ میں ظلم کر رہے ہیں-فاروق ستار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم (پاکستان) بحالی کمیٹی تنظیم کے تحت تجاوزات متاثرین کی بحالی کیلئے کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی آڑ میں وزیر اعلیٰ، وزیر بلدیات، میئر اور افسران شہریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن وسیم اختر اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے شہر میں کاروبار اور معیشت تباہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More