امارات میں گھروں کی قیمتیں گرگئیں-رئیل اسٹیٹ کا بزنس تنزلی سے دوچار

0

دبئی(امت نیوز) متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملک کے بڑے ساحلی شہر دبئی میں گھروں کی قیمتیں ریکارڈ 7.4 فیصد تک گر گئیں، قبل ازیں دوسری سہہ ماہی میں یہ تناسب 5.8 فیصد تھا۔ مرکزی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 کے آغاز سے ہی میں جائیداد کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی تھی، جو رواں برس کے آخر تک تشویش ناک شکل اختیار کرگئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور بڑے شہر ابو ظہبی میں بھی صورت حال مختلف نہیں ہے، یہاں بھی 2018 کی پہلی سہہ ماہی میں رئیل اسٹیٹ کی قدر میں 6.1 جبکہ دوسری سہ ماہی میں 6.9 فیصد تک کمی آئی، جس کا ملک میں روزگار پر بھی منفی اثر پڑا ہے اور غیر ملکیوں نے امارات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ بینک کا کہنا کہ تعمیرات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کم ہونے کے باعث حکومت نے رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں، سینئر سائنس دانوں اور فلاحی شخصیات سمیت دیگر متمول افراد کو طویل المدتی ویزوں کی پیشکش کی ہے، جو انہیں جزوقتی شہریت دینے کے برابر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More