جماعت اسلامی کے تحت آپریشن متاثرین کیلئے پریس کلب پر دھرنا آج ہوگا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تجاوزات کی آڑ میں دکانوں، مارکیٹوں سمیت شہر کی قدیمی آبادیوں کو تباہ کر نے اور شہریوں کو بے روز گار کرنے کے خلاف آج 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا ہوگا، جس میں مختلف تجارتی تنظیمیں اور مارکیٹوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ دھر نے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے ۔ پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈکیٹ نے متاثرین دھرنے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More