افغانستان سے انخلا میں عجلت تباہ کن ہوگی۔امریکی جنرل کا انتباہ

0

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نےافغانستان سے انخلا میں عجلت تباہ کن قرار دے دی اور خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر ہی واپس آجاتے ہیں تو دہشت گردوں کو ایک بار پھر منظم اور متحرک ہونے کا موقع مل جائے گا جس سے امریکیوں کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی۔جنرل جوزف ڈنفورڈ نے مزید کہا کہ 17 سالہ جنگ کو ادھوری چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی۔ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے مختلف گروہ متحد ہو سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More