دریائے راوی پر بھی ڈیم بنانے کا بھارتی منصوبہ

0

نئی دہلی (آن لائن ) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔دریائے راوی پرشاہ پرکندی ڈیم منصوبے کوابتدائی طور پر نومبر 2001میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ جون 2022میں مکمل ہوگا جس کی لاگت اورمقبوضہ کشمیر سمیت پنجاب کی علاقوں کو سیراب کریگا۔راوی پر ڈیم سے بھارت مدھو پورہیڈ ورکس سے پاکستان جانے والے پانی کواستعمال کرسکے گا، اس کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے۔اس منصوبے کیلئے بھارت کی مرکزی حکومت پانچ سال میں 38 اعشاریہ 485کروڑ روپے فراہم کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More