کوئٹہ (امت نیوز) روس نے معاہدے کے تحت پاکستان کومزید 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کر دیے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 3 برس قبل ایک اہم اور تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت روس نے پاکستان کو ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ برس پہلی کھیپ میں پاکستان کو 2ایم آئی 35ایم جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے تھے۔ جبکہ اب روس نے معاہدے کے تحت پاکستان کو باقی 2ہیلی کاپٹرز بھی دے دیے ہیں۔ روس کی جانب سے بقیہ 2ایم آئی 35بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاک فوج کے حوالے کیے گئے۔